ساؤتھ اور ہندی فلموں کے معروف اداکار پرکاش راج نے پاکستانی اداکار فواد خان کی آئندہ آنے والی بالی ووڈ فلم ابیر گلال کی حمایت میں بولتے ہوئے تخلیقی آزادی اور کراس بارڈر آرٹسٹک ایکس چینج (سرحد کے آر پار فنکاروں اور فن کے تبادلے) کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت فواد خان کے اس پروجیکٹ کے حوالے سے کافی تنازع کھڑا کر دیا گیا ہے، تاہم بھارتی فلموں میں ولن کے روپ میں نظر آنے والے 60 سالہ پرکاش راج صحیح معنوں میں امن اور فن کے حمایتی نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پرکاش راج صرف اداکاری ہی نہیں کرتے بلکہ وہ فلموں کے ہدایت کار، پروڈیوسر، ٹیلی ویژن پریزنٹر اور سیاستداں بھی ہیں۔ سابق ریاست میسور کے شہر بنگلورو میں پیدا ہونے والے پرکاش نے ہندی کے علاوہ تیلگو، تامل، کناڈا، ملیالم اور انگلش فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ متنازع مواد والی فلم سمیت کسی بھی فلم پر اس وقت تک پابندی نہیں لگانا چاہیے جب تک کہ اس میں ضرر رساں مواد جیسے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی یا فحاشی پر مبنی مواد شامل نہ ہوں۔
Source: social media
کنڑ زبان پر دیے گئے بیان کے لیے عدالت نے کمل ہاسن کو پھٹکار لگائی
جنید کو باقاعدہ طور پر اداکاری نہ سیکھنے کا مشورہ دیا تھا، عامر خان
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ درج
میرے والد جاسوس تھے، والدہ کا خفیہ ماضی تھا، جیکی چن کے انکشافات
کمل ہاسن نے معافی مانگنے سے انکار کردیا
میک اپ چکھنے والی مشہور انفلوئنسر اچانک چل بسیں