بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار عرفان خان کے بیٹے اور اُبھرتے ہوئے فنکار بابل خان نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی طوفان برپا کردیا ہے۔ ان کی ایک ویڈیو، جس میں وہ بے قابو ہوکر روتے ہوئے بالی ووڈ انڈسٹری پر برس پڑتے ہیں، وائرل ہوگئی ہے۔ بابل خان کی یہ بے باک ویڈیو ابتدائی طور پر ان کی انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی گئی تھی، مگر کچھ ہی دیر بعد نہ صرف ویڈیو ہٹا دی گئی بلکہ ان کا پورا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا گیا۔ ویڈیو میں بابل واضح طور پر دل شکستہ اور ذہنی دباؤ میں نظر آتے ہیں۔ وہ بالی ووڈ کو ایک ’’بکواس‘‘ اور ’’مصنوعی‘‘ دنیا قرار دیتے ہیں، جہاں زیادہ تر لوگ دکھاوا کرتے ہیں۔ انہوں نے کئی مشہور شخصیات کا نام لے کر ان پر سخت تنقید کی۔ ان میں اننیا پانڈے، شنایا کپور، ارجن کپور، سدھانت چترویدی، راگھو جویال، آدرش گورو اور یہاں تک کہ مقبول گلوکار اریجیت سنگھ بھی شامل تھے۔ بابل خان نے کہا ’’میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ سب لوگ، ہاں شنایا، اننیا، ارجن، سدھانت، راگھو، آدرش، اور حتیٰ کہ اریجیت بھی... یہ سب بہت بدتمیز ہیں۔ بالی ووڈ ایک بہت خراب جگہ ہے۔‘‘ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ کئی صارفین نے بابل کی ذہنی حالت پر فکرمندی ظاہر کی، تو کچھ نے بولی وڈ انڈسٹری کی ’’منافقت‘‘ اور ’’چمک دمک کے پیچھے چھپے سچ‘‘ پر تنقید کی۔ ویڈیو کے چند گھنٹوں کے اندر ہی بابل خان نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بند کردیا، جس سے یہ قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں کہ شاید وہ کسی ذاتی یا پروفیشنل بحران کا شکار ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بابل خان نے حال ہی میں ایک فلم ’’لاگ آؤٹ‘‘ میں کام کیا تھا، جو ڈیجیٹل دنیا کی اندھی ریس، ذہنی دباؤ اور شہرت کی حقیقت پر مبنی ہے۔ اس فلم میں ان کا کردار بھی ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کا ہے، جو فالوورز کے جنون میں اپنی اصل پہچان کھو بیٹھتا ہے۔ ابھی تک بابل خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس ساری صورتحال پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، مگر سوشل میڈیا پر بابل کے حق میں ہمدردی اور حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔
Source: social media
حیدرآبادمیں 72 ویں مس ورلڈ مقابلے کا رنگا رنگ آغاز،حسیناؤں نے ریمپ پر موجودگی درج کرائی
سیز فائز سے متعلق ٹوئٹ کرنا سلمان خان کے گلے پڑگیا ,ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا
جانی ڈیپ نے 650 ملین ڈالر گنوا دیے، دیوالیہ پن کے قریب
سمے رائنا کی واپسی کا اعلان! انڈیا گوٹ لیٹنٹ تنازعہ کے بعد
معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے مصنف اسٹیو پیپون چل بسے
میکسیکو: ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
پرکاش راج کی فواد خان کی فلم ابیر گلال کی حمایت
بابل خان کی زاروقطار روتے ہوئے ویڈیو وائرل، انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا
’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، معروف گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج
رئیلٹی شو میں متنازع مناظر: اعجاز خان سمیت ذمے داران کیخلاف ایف آئی آر درج
انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور چل بسیں
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی