میکسیکو میں معروف ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریم کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ میکسیکو کے شہر زاپوپان میں 23 سالہ والیریا مارکیز کو اُس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے بیوٹی سیلون سے ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کر رہی تھیں۔ والیریا کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔ لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم سیلون میں داخل ہوا اور والیریا پر فائرنگ کر دی، یہ واقعہ ایک مشتبہ فیمیسائیڈ ہے، یعنی کسی خاتون کو صنفی بنیاد پر قتل کرنا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد اور قتل کی وارداتوں نے ایک بار پھر میکسیکو کے نظامِ انصاف پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق 2020ء میں میکسیکو میں خواتین کے قتل کے ہر چوتھے کیس کو فیمیسائیڈ کے طور پر درج کیا گیا، حکومت کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 2023ء میں 847 خواتین فیمیسائیڈ کا نشانہ بنیں۔
Source: social media
حیدرآبادمیں 72 ویں مس ورلڈ مقابلے کا رنگا رنگ آغاز،حسیناؤں نے ریمپ پر موجودگی درج کرائی
سیز فائز سے متعلق ٹوئٹ کرنا سلمان خان کے گلے پڑگیا ,ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا
جانی ڈیپ نے 650 ملین ڈالر گنوا دیے، دیوالیہ پن کے قریب
سمے رائنا کی واپسی کا اعلان! انڈیا گوٹ لیٹنٹ تنازعہ کے بعد
معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے مصنف اسٹیو پیپون چل بسے
میکسیکو: ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
پرکاش راج کی فواد خان کی فلم ابیر گلال کی حمایت
بابل خان کی زاروقطار روتے ہوئے ویڈیو وائرل، انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا
’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، معروف گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج
رئیلٹی شو میں متنازع مناظر: اعجاز خان سمیت ذمے داران کیخلاف ایف آئی آر درج
انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور چل بسیں
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی