انڈین آئیڈل 12 کے ونر پوندیپ راجن جو اپنی شاندار اور روح کو چھونے والی آواز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، امروہہ یوپی میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے، ان کی ٹانگوں پر متعدد فریکچرز ہوئے ہیں۔ انٹرنیٹ پر ان کی تصویر میں وہ کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد زخمی نظر آئے۔ پولیس کے مطابق پوندیپ راجن جس کار میں سفر کر رہے تھے رات ڈھائی بجے گجرولا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں واقع چوپلہ چوراہا اوور برج ہائی وے پر پارک ایک اسٹیشنری ٹرک ٹکراگئی۔ 28 سالہ پوندیپ راجن جو چمپاوت، اتراکھنڈ کے رہائشی ہیں وہ اپنے دوست اجے مہرا اور ڈرائیور راہول سنگھ کے ساتھ براستہ نوئیڈا اپنے ہوم ٹاؤن جارہے تھے کہ انکی گاڑی ہائی وے پر ٹرک کی پشت سے جا ٹکرائی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ حادثہ انکے ڈرائیور راہول سنگھ کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، جس کی ڈرائیونگ کے دوران آنکھ لگ گئی اور گاڑی آگے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ اس حادثے میں تینوں شدید زخمی ہوئے ہیں لیکن پوندیپ کو زیادہ چوٹیں آئی ہیں، انکی دونوں ٹانگوں سر پر بہت زیادہ چوٹیں آئی ہیں، اور اب وہ زیر علاج ہیں۔
Source: social Media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
فلم سیارہ: حیدرآبادی مسلم لڑکے لڑکیوں کی تھیٹر میں بےشرمی وبے حیائی،آخر معاشرہ کدھر جارہاہے؟
فلم سیارہ 150 کروڑ روپے کے کلب میں شامل
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا
سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ کیا گیا تھا؟