Entertainment

گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف

گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف

بالی وڈ کے سینئر اداکار پریش راول نے عجیب و غریب انکشاف کیا ہےکہ انہوں نے اپنے گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا۔ میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں پریش روال کا کہنا تھا کہ فلم گھاتک کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین کے دوران ان کا گھٹنا زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ پریش روال کا کہنا تھا کہ وہ بہت ڈر گئے تھے اور انہیں لگتا تھا کہ اس چوٹ کی وجہ سے ان کا کریئر ختم نہ ہوجائے۔ انہوں نے بتایا کہ مرحوم ایکشن ڈائریکٹر ویرو دیوگن (اداکار اجے دیوگن کے والد) اسپتال میں ان کی عیادت کے لیے آئے اور انہیں مشورہ دیا کہ اگر جلد صحت یاب ہونا ہے تو صبح خالی پیٹ اپنا پیشاب پیو، سارے فائٹرز ایسا کرتے ہیں، تمہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ پریش راول نے کہا کہ اگرچہ یہ مشورہ بڑا عجیب تھا لیکن انہوں نے اس پر عمل کیا اور ان کی حالت میں تیزی سے بہتری آئی۔ میڈیا کے مطابق پریش راول کا یہ بیان سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، اور اس موضوع پر لوگ مختلف رائے دیتے نظر آرہے ہیں۔ کوئی اسے دیسی علاج کی طاقت تسلیم کر رہا ہے تو کوئی اسے سراسر احمقانہ اور غٰر سائنسی قرار دے رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments