Entertainment

شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

اداکارہ شہناز گل نے مہنگی ترین لگژری گاڑی مرسڈیز بینز خرید لی۔ اداکارہ اور ٹی وی اسٹار شہناز گل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ اپنی کامیابی کی کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نےمرسڈیز-بینز خریدی ہے۔ ایک تصویر میں شہناز خوشی سے ہاتھ جوڑے کھڑی ہیں، جبکہ دوسری میں وہ اپنی نئی گاڑی کے ساتھ فخر سے پوز دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی نئی گاڑی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’خوابوں سے گاڑی تک، میری محنت کے اب چار پہیے ہیں۔ واہگرو تیرا شکر ہے‘۔ مداح اداکارہ کو ان کی نئی گاڑی کیلئے مبارکباد دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس گاڑی کی قیمت تقریباً 1.32 کروڑ روپے سے شروع ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ شہناز گل کو ’بگ باس 13‘ سے شہرت ملی تھی جس کے بعد وہ سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی ووڈ میں آئیں اس سے قبل وہ پنجابی فلم انڈسٹری میں بطور اداکارہ کام کر رہی تھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments