Entertainment

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے یہاں دوسرے ننھا مہمان کی جلد آمد کا امکان

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے یہاں دوسرے ننھا مہمان کی جلد آمد کا امکان

بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار رنبیر کپور نے اپنے یہاں جَلد دوسرے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق عندیہ دے دیا۔ نامور اداکار رنبیر کپور نے حال ہی میں بھارتی میڈیا ’میشیبل‘ کو انٹرویو دیا ہے۔ انٹرویو کے دوران جب اداکار سے نئے ٹیٹو گدوانے کے ارادے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میری گردن پر پہلے ہی سے میری بیٹی راہا کا نام لکھا ہوا ہے، اب میں ایک اور ٹیٹو گدوانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اداکار رنبیر کپور نے مزید کہا کہ راہا کے بعد میں نے کوئی نیا ٹیٹو نہیں بنوایا ہے مگر امید ہے کہ جَلد نیا ٹیٹو بنواؤں گا، مجھے نہیں معلوم کہ یہ ٹیٹو کیا ہو گا، شاید میرے دوسرے بچے کا ہی نام ہو گا۔ رنبیر کپور کے اس بیان نے تیزی سے مداحوں و شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔ اداکار کے اس بیان کے بعد بھارتی میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ آیا رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی دوسری اولاد سے متعلق منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ جب میں اور رنبیر اپنے پہلے بچے کے لیے نام تلاش کر رہے تھے تو گھر کے فیملی گروپ میں سب سے مشورے لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے کئی لڑکیوں اور لڑکوں کے نام دیکھے، ہمیں ایک لڑکے کا نام بہت پسند آیا لیکن میں ابھی وہ نام ظاہر نہیں کروں گی۔ واضح رہے کہ یہ جوڑی اپریل 2022ء میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی اور اسی سال ان کی بیٹی راہا پیدا ہوئی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments