Entertainment

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’نو ادر لینڈ‘ کے فلسطینی ہدایتکار اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’نو ادر لینڈ‘ کے فلسطینی ہدایتکار اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ’نو ادر لینڈ‘ کے فلسطینی شریک ہدایت کار حمدان بلال کو اسرائیلی فوج نے حملے کے بعد گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی اور فلسطینی فلم سازوں کے تعاون سے بنائی گئی فلم ’نو ادر لینڈ‘ کو آسکر سے نوازا گیا تھا۔ فلم کے شریک ڈائریکٹر یوول ابراہم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کر کے اس حوالے سے اطلاع دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی آباد کاروں کے ایک گروپ نے ہماری فلم نو ادر لینڈ کے شریک ڈائریکٹر حمدان بلال کو شدید تشدت کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں ان کے سر اور پیٹ میں چوٹیں آئی ہیں، خون بہہ رہا تھا، اسرائیلی فورسز نے اس ایمبولینس پر بھی حملہ کیا جو اس نے بلائی تھی اور انہیں گرفتار کرکے لے گئے ہیں اور اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔ فلسطینیوں کی جدوجہد پر بننے والی فلم نو ادر لینڈ نے آسکر ایوارڈ جیت لیا انہوں نے واضح کیا ہے کہ حمدان بلال کو پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے اور انہیں اپنے وکیل سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، اس لیے ہم ان کے بارے میں مزید نہیں جانتے۔ قبضے کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم سینٹر فار جیوش نان وائلنس کے مطابق یہ واقعہ مغربی کنارے کے جنوبی گاؤں سوسیا میں پیش آیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments