انڈیا کے معروف شاعر اور سکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے کہا ہے کہ اگر انہیں جہنم اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ جہنم کو چُننا پسند کریں گے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ممبئی میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اختر کا کہنا تھا کہ انہیں بہت ستائش ملتی ہے، مگر ساتھ ہی دونوں اطراف کے ’انتہاپسندوں‘ کی جانب سے ’گالیوں‘ کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’جب آپ ایک طرف کی نمائندگی کرتے ہوئے بات کرتے ہیں تو صرف دوسری طرف کو ناخوش کرتے ہیں لیکن اگر آپ سب کی نمائندگی کرتے ہوئے بات کریں تو بہت بڑی تعداد میں لوگ آپ نے ناراض ہو جاتے ہیں۔‘ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کو اپنا ایکس اور واٹس ایپ دکھا سکتا ہوں، جن میں دونوں طرف سے گالیاں برستی ہیں، بہت لوگ میری تعریف بھی کرتے ہیں، مگر دونوں طرف کے انتہا پسند پیچھے پڑے رہتے ہیں۔‘ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں ایسا ہی ہونا چاہیے کیونکہ جب ایک گروپ اپنا سلسلہ بند کرتا ہے تو مجھے حیرت ہونے لگتی ہے کہ میں نے کوئی غلطی تو نہیں کر دی۔‘ ان کے مطابق ’ایک جانب وہ کہتے ہیں کہ آپ کافر ہیں اور جہنم میں جائیں گے اور دوسری طرف والے کہتے ہیں کہ آپ جہادی ہیں پاکستان چلے جائیں۔ اب اگر میرے پاس صرف دو راستے ہوں تو میں جہنم جانے کو ترجیح دوں گا۔‘ جاوید اختر نے کہا کہ وہ 19 سال کے تھے جب ممبئی آئے اور آج میں جو کچھ بھی ہیں وہ اسی شہر اور مہاراشٹر کی وجہ سے ہیں۔
Source: social media
مشن امپاسیبل کے ہیرو کا بالی ووڈ مشن، ہندی سیکھنے کی ویڈیو وائرل
پاکستان یا جہنم میں انتخاب کرنا پڑے، تو دوسری آپشن چُنوں گا: جاوید اختر
ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ
شیخ مجیب پر بنی فلم میں حسینہ واجد کا کردار نبھانیوالی بنگلا دیشی اداکارہ گرفتار
جیمز بانڈ سیریز کا اداکار 89 سال کی عمر انتقال کرگیا
کولمبیا میں معروف ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر قتل
بالی وڈ اداکارہ اتھیا اور کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں بیٹی کی پیدائش
سونُو نِگم کا کنسرٹ ہنگامے کی نذر، پتھر اور بوتلیں برسائی گئیں
آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’نو ادر لینڈ‘ کے فلسطینی ہدایتکار اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار
سنی دیول ہندی سینما سے مایوس ہوگئے؟ کون سی فلم انڈسٹری میں جا بسنے کی خواہش ہے