Entertainment

ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ

ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاسی معاملات سے ہٹ کر مشہور شخصیات پر تبصرے شروع کردیے۔ انہوں نے معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر ایک بار پھر دلچسپ انداز میں طنز کے نشتر برسا دیے۔ ٹرمپ نے اس بار براہ راست ٹیلر سوئفٹ کی مقبولیت اور ظاہری شخصیت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا کسی نے نوٹ کیا ہے کہ جب سے میں نے کہا تھا کہ مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے تب سے وہ مزید خوبصورت نہیں رہیں؟ یہ متنازع بیان ٹرمپ کی سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر سامنے آیا اور فوری طور پر دنیا بھر میں سرخیوں کا حصہ بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024 کے صدارتی انتخاب میں کھل کر کملا ہیرس کی حمایت کی تھی۔ جنہوں نے ڈیموکریٹ امیدوار کے طور پر ٹرمپ کو مباحثے میں شکست دی تھی، اس پر ٹرمپ نے پہلے ہی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ہیٹ ٹیلر سوئفٹ اور دعویٰ کیا تھا کہ انہیں مارکیٹ میں اس کا نقصان ہو گا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments