خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا نے جم انجری کے باعث سلمان خان اور وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی۔ رشمیکا مندانا فلم اینمل اور پشپا 2 کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد شہرت کی بلندیوں پر ہیں، اُن کی آئندہ فلموں میں سلمان خان کی سکندر اور وکی کوشل کے ساتھ چھاوا شامل ہیں۔ 28 سالہ رشمیکا مندانا چند روز قبل بدقسمتی سے جم میں انجری کا شکار ہوگئیں، جس کی وجہ سے ان کی زیر تکمیل 3 بڑی فلموں کی کاسٹ اور انتظامیہ کو شوٹنگ شیدول میں عارضی وقفہ کرنا پڑگیا ہے۔ سلمان خان کے ساتھ وہ فلم سکندر میں مرکزی کردار نبھارہی ہیں، جس کے آخری حصے کی جنوری میں شوٹنگ شیڈول تھی کیونکہ فلم نے مارچ میں ریلیز ہونا ہے۔ اداکارہ کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ رشمیکا کو جم میں چوٹ آئی، وہ آرام کر رہی ہے اور روبصحت ہیں، اُن کے مصروف شوٹنگ شیڈول میں فی الحال عارضی وقفہ آیا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اداکارہ اب پہلے کے مقابلے میں بہت بہتر محسوس کر رہی ہیں، وہ جلد ہی سیٹ پر دوبارہ کام شروع کردیں گی۔ ذرائع کے مطابق رشمیکا مندانا کے ڈاکٹر نے اُن کے مصروف شوٹنگ شیڈول کی انجام دہی کےلیے فی الحال مکمل صحت یابی کےلیے مختصر وقفہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔ اداکارہ کی انجری کی خبر سامنے آنے پر مداحوں کی بڑی تعداد تشویش کا شکار ہوگئی، تاہم اب صحت یابی اور جلد ایکشن میں آنے کی یقین دہانی آئی ہے۔
Source: Social Media
خبر سنسنی اور مبالغہ آرائی پر مبنی، کارروائی کریں گے، سونو سود
اکشے اور ٹوئنکل نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ 80 کروڑ میں فروخت کردیا
سیف علی خان پر حملے کے ملزم کے فنگر پرنٹ میچ ہو گئے
سلمان خان کا عورتوں کے لباس سے متعلق بیان؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
راکھی ساونت دلہن بن گئیں
مسلمان ہوں مگر گائے کا گوشت نہیں کھاتا، سلمان خان کا انکشاف
سلمان خان کا عورتوں کے لباس سے متعلق بیان؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
جب میں زخمی ہوا، بیٹے تیمور نے مجھ سے پوچھا کیا آپ مر جائیں گے؟ سیف علی خان
سلمان خان کی پہلی بار ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی طلاق پر لب کشائی
مسلمان ہوں مگر گائے کا گوشت نہیں کھاتا، سلمان خان کا انکشاف