بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار ساجد خان نے اپنے انتقال سے گردشی خبروں کی تردید دلچسپ انداز میں ویڈیو جاری کرکے کردی۔ خیال رہے کہ 22 دسمبر کو فلم ’مدر انڈیا‘ سے شہرت حاصل کرنے والے چائلڈ آرٹسٹ اداکار ساجد خان کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ ان کے انتقال کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں کوریوگرافر و ہدایت کار فرح خان کے بھائی ساجد خان کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں، جس کی وضاحت اب خود ہدایت کار نے دلچسپ ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کر دی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہدایت کار کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں انہیں سفید رنگ کی چادر اوڑھ ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے اپنے انتقال کی گردشی خبروں کی تردید کرتے ہوئے خود کو بھوت ظاہر کیا اور کہا کہ ’میں ساجد خان کا بھوت ہوں، میں آپ لوگوں کو کھا جاؤں گا، میری آتما کو شانتی ۔۔۔ نہیں مل رہی ہے‘۔ انہوں نے مذکورہ ویڈیو اور اس کے کیپشن میں وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 70 کی دہائی کے اداکار ساجد خان کا انتقال ہوا ہے، وہ 1951 میں پیدا ہوئے اور 1957 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مدر انڈیا‘ میں سنیل دت کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا، ان کا انتقال ہوا ہے اور میں ان کی پیدائش کے بیس برس بعد پیدا ہوا ہوں، اُن کا انتقال ہوا ہے، اُن کی روح کو آرام ملے‘۔ ہدایت کار ساجد خان نے اس کے ساتھ ہی (بھارتی) میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے انتقال کی خبر کے ساتھ میری تصویر لگا کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ پیش کیا ہے، جس کی وجہ سے مجھے لوگوں کے میسج اور فون آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیاروں اور چاہنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا میں آپ سب کی دعاؤں سے خیریت سے ہوں اور اداکار ساجد خان جن کا انتقال ہوا ہے ان کے لیے دعا کریں اُن کی روح کو آرام ملے۔
Source: Social Media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ
ریکھا میری اچھی پرفارمنس کی وجہ سے مجھے فلموں سے نکلوا دیتی تھیں، ارونا ایرانی
فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
خوشخبری! امیتابھ بچن ایک بار پھر 'کون بنے گا کروڑ پتی' کی میزبانی کیلئے تیار
بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
ببر خاندان میں اختلافات بڑھ گئے، بیٹے کی شادی نے نیا تنازع کھڑا کردیا