ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے مشہور زمانہ شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے نئے سیزن کے سیٹ سے اپنی تصویر جاری کردی۔ میڈیا کے مطابق مقبول شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے 16ویں کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور ہمیشہ کی طرح شو کے اس سیزن کی میزبانی بھی امیتابھ بچن ہی کریں گے۔ اس حوالے سے امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی نئی تصویر جاری کی ہے جس میں اُنہیں بھاگتے ہوئے شو کے سیٹ کی طرف آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ شو میں واپسی، روٹین میں کوئی تبدیلی نہیں اور دوڑ جاری ہے۔ لیجنڈری اداکار نے اس پوسٹ کے ذریعے ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ میں اپنی واپسی کا اعلان کیا اور یہ بھی بتایا کہ رواں ماہ 24 جولائی سے شو کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کا 16 واں سیزن اگلے ماہ اگست کی 12 تاریخ سے شروع ہوگا، یہ شو ہر پیر سے جمعے تک ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے 15ویں سیزن کی آخری قسط میں انتہائی جذباتی پیغام دیا تھا جس کے بعد مداح مایوس ہوگئے تھے اور سمجھ رہے تھے کہ اداکار اگلے سیزن کی میزبانی نہیں کریں گے۔
Source: social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ
فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
ریکھا میری اچھی پرفارمنس کی وجہ سے مجھے فلموں سے نکلوا دیتی تھیں، ارونا ایرانی
خوشخبری! امیتابھ بچن ایک بار پھر 'کون بنے گا کروڑ پتی' کی میزبانی کیلئے تیار
بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ
فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
ریکھا میری اچھی پرفارمنس کی وجہ سے مجھے فلموں سے نکلوا دیتی تھیں، ارونا ایرانی