اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ نے دلہن بن کر ایک بار پھر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر رقاصہ نے سرخ لہنگے میں دلہن کی طرح سج دھج کر ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ جس میں وہ دلہن کے روپ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میں پاکستان کی دلہن بننے کے لیے تیار ہو گئی ہوں، میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی جا رہی ہوں، دودی خان، مفتی قوی خان، مجھے اتنی آفرز آ رہی ہیں شادی کے لیے۔ ایک ویڈیو میں انہیں مفتی قوی اور دودی خان کو مخاطب کرتے ہوئے یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ مفتی قوی صاحب میں اسلام آباد پہنچ گئی ہوں، دودی خان میں پاکستان آ گئی ہوں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ان پاکستانیوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے انہیں خوبصورت سرخ لہنگا اور زیورات تحفے میں دیے اور کہا کہ میرے نکاح کی تیاری ہو رہی ہے اور اب میں لاہور جارہی ہوں۔ یہاں یہ واضح رہے کہ فی الحال یہ کہنا کہ راکھی ساونت واقعی پاکستان پہنچ گئی ہیں قبل از وقت ہوئگا کیونکہ انہوں نے اس سے قبل تھائی لینڈ کے شہر پٹایا کے ایئر پورٹ سے ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں لاہور میں موجود ہوں۔ راکھی ساونت کی مذکورہ نئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جبکہ صارفین کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ملے جلے تاثرات پیش کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کے مطابق راکھی ساونت نے اپنا وزن کم کیا اور وہ سرخ لہنگے میں جاذب نظر آ رہی ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ اب راکھی پاکستانیوں کی ناک میں دم کریں گی جبکہ ایک صارف نے اوور ایکٹنگ پر راکھی کو پاکستان کے بجائے صومالیہ بھیجنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
Source: social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ
خوشخبری! امیتابھ بچن ایک بار پھر 'کون بنے گا کروڑ پتی' کی میزبانی کیلئے تیار
راکھی ساونت دلہن بن گئیں
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا