کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد کمرشل کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کے زیر استعمال موبائل فون اور لیپ ٹاپ کو ان لاک کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق اداکارہ کے کمرے میں موجود ڈائری میں تمام پاسورڈ لکھے ہوئے تھے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ واضح معلوم ہوسکے گی۔ پولیس حکام کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کے اپارٹمنٹ سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے قتل کا شک ہو۔ واقعہ کا مقدمہ پوسٹ مارٹم اور کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد درج کیا جائے گا۔
Source: Social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
ہدایتکار لوکیش سے چھوٹا کردار دینے پر ناراض ہوں، سنجے دت
اداکار کوٹا سرینواس راؤ چل بسے
اداکارہ شوہر کے قاتلانہ حملے میں زخمی
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ ان لاک کرلیا گیا