Entertainment

ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی

ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی

ناگا چیتنیا اور سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی، دونوں 4 دسمبر کو حیدرآباد دکن میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ناگا چیتنیا اور ڈھولیپالا کی شادی میں سپر اسٹار الو ارجن، پربھاس اور نامور فلمساز ایس ایس راجا مولی کی شرکت متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ دن قبل ہی جوڑے کی شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، اب مہمانوں کی فہرست بھی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق الو اراجن اپنی فیملی کے ساتھ ناگا چیتنیا اور سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی میں شریک ہوں گے دیگر شرکاء میں سپر اسٹار پربھاس اور ایس ایس راجا مولی شامل ہیں۔ میڈیا کے مطابق شادی کی شاندار تقریب مشہور انا پورنا اسٹوڈیو میں ہوگی، تاہم جوڑے نے مہمانوں کی فہرست سے متعلق باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ 32 سالہ دلہن ڈھولیپالا شادی سے قبل کی تقریب میں مصروف ہیں، انہوں نے گزشتہ روز ہلدی کی رسم میں شرکت کی، اس دوران اداکارہ کی فیملی بھی موجود تھی۔ تقریب کی سامنے آنے والی خوبصورت تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے اس موقع پر اپنی والدہ اور دادی کے سونے کے زیورات زیب تن کیے ہوئے تھے۔ جوڑے کی تعلقات کی خبریں 2022ء میں سامنے آئیں، دونوں جانب سے اس بارے میں خاموشی اختیار کی گئی تاہم اگست 2024ء میں انہوں نے منگنی کرنے کا اعلان کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments