Entertainment

پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا

پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا

اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ نے صرف 11 دن میں فلم ’ٹرپل آر‘ کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا 2 نے دنیا بھر میں ایک ہزار 409 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے، فلم کا ریلیز کے 2 ہفتے بعد بھی باکس آفس پر طوطی بول رہا ہے۔ الو ارجن، رشمیکا مندانہ اور فہد فاضل کی شاندار اداکاری پر مبنی فلم کی آمدنی دوسرے ہفتے میں بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ پشپا 2 کی کامیابی، میکرز نے آسکر ایوارڈ پر نظریں جمالیں فلم نے راجا مولی کی ہدایت کاری میں بننے والی رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کی شہرہ آفاق ’ٹرپل آر‘ کی مجموعی آمدنی سے 100 کروڑ زائد کی کمائی کی ہے۔ ٹرپل آر نے اب تک 1 ہزار 309 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ پشپا 2 نے صرف 11 دن میں 1409 کروڑ کمالیے ہیں، اب اس کے نشانے پر باہو بلی کی 1790 کروڑ اور عامر خان کی دنگل 2 ہزار کا ہدف ہے۔ 5 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم پہلے ہی شاہ رخ خان کی فلم جوان اور پٹھان کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم کے پریمئر پر بھگدڑ سے خاتون کی موت کے بعد اسے دنیا بھر کے میڈیا نے کوریج دی ہے، انٹرنیٹ صارفین کہہ رہے ہیں الو ارجن کی اس واقعے کے مقدمے میں گرفتاری نے پشپا 2 کی مقبولیت اور کمائی میں اضافہ کردیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments