کیا فلم انڈسٹری سے وابستہ ببر خاندان میں اختلافات بڑھ گئے ہیں؟ بیٹے پراتیک ببر نے والد راج ببر کو شادی پر کیوں مدعو نہیں کیا؟ راج ببر کے بڑے صاحبزادے 43 سالہ آریا ببر نے دعویٰ کیا ہے کہ 38 سالہ پراتیک ببر نے اپنی شادی میں والد راج ببر کو بلایا تک نہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پراتیک ببر نے جمعے کو 34 سالہ اداکارہ پریا بینرجی سے شادی کی ہے، جس پر اُن کے بڑے بھائی آریا ببر نے ردعمل دیا۔ پراتیک ببر کی شادی نے نیا تنازع کھڑا کردیا، انہوں نے پریا بینرجی سے شادی کی لیکن اس میں اپنے والد کو مدعو تک نہیں کیا، جس پر آریا ببر نے مایوسی اور الجھن کے ملے جلے رویے کا اظہار کیا۔ آریا ببر نے ساتھ ہی اپنے بھائی کو براہ راست مورد الزام نہیں ٹھہرایا بلکہ اتنا کہا کہ کسی نے اُس کے دماغ پر قبضہ کرلیا ہے، کوئی پراتیک کے فیصلوں پر اثر انداز ہورہا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ببر خاندان سے دور ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خاندان کے کسی بھی فرد سے رابطہ نہیں کرنا چاہتا بلکہ اُس نے شادی میں کسی کو بھی بلانے سے انکار کردیا، چلیں وہ اگر خاندان کے دیگر لوگوں کو نہیں بلانا چاہتا تو کوئی لیکن اُسے والد کو تو ضرور بلانا چاہیے تھا۔ یاد رہے کہ یہ پراتیک کی دوسری شادی ہے، اُن کی پہلی اہلیہ سانیہ ساگر تھیں، جوڑے میں ایک سال بعد ہی علیحدگی ہوگئی اور انہوں نے 2023ء میں طلاق لے لی تھی۔
Source: social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ
خوشخبری! امیتابھ بچن ایک بار پھر 'کون بنے گا کروڑ پتی' کی میزبانی کیلئے تیار
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
راکھی ساونت دلہن بن گئیں
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی