Entertainment

سرجری ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی، خلائی مخلوق کی طرح دکھنے لگی تھی، شیرلن چوپڑا

سرجری ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی، خلائی مخلوق کی طرح دکھنے لگی تھی، شیرلن چوپڑا

ماڈل و اداکارہ شیرلن چوپڑا نے اعتراف کیا ہے کہ سرجری کے بعد ان کا چہرہ خلائی مخلوق (alien) کی طرح دکھنے لگا تھا۔ میڈیا کے ایک شو میں کی گئی گفتگو کے دوران شیرلن چوپڑا گزشتہ برس کروائی گئی سرجری پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ دوران گفتگو شیرلن چوپڑا نے اعتراف کیا کہ’پچھلے سال میں سرجری کیلئے ایک کاسمیٹولوجسٹ کے پاس گئی تھی، جس نے میرے پورے چہرے پر فلرز لگائے اور اس نے میری chin کو ایک کلومیٹر لمبا بنادیا، یہ سرجری میرے لیے ایک بدترین خواب بن گئی تھی‘۔ یہ بھی پڑھیں کرینہ کپور نے بڑھتی عمر کے باوجود کاسمیٹک سرجری نہ کروانے کی وجہ بتادی خوشی کپور نے خوبصورتی کیلئے ناک اور ہونٹ کی سرجری کرانے کا اعتراف کرلیا گول مال اور پھر ہیرا پھیری کی اداکارہ 'پلاسٹک سرجری' کے بعد اب کیسی دکھائی دیتی ہیں؟ شیرلن نے بتایا کہ اس کاسمیٹولوجسٹ نے سرجری کے ذریعے میرے ہونٹوں کو ٹرپل XL سائز کا کر دیا تھا، اس نے میرے جبڑے ( jawline ) کی دونوں جانب 110 ڈگری کا زاویہ دیتے ہوئے میرے گالوں کو بھاری بھرکم بنا دیا، مختصراً مجھے کوئی چلتا پھرتا ’جادو‘ کہہ سکتا تھا۔ اداکارہ نے اپنی گفتگو میں فینز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سرجریز سے جادو کی طرح نہیں دکھنا چاہتے تو میک اوور سے آگے نہ بڑھیں کیونکہ یہ کم ہی اچھا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments