Entertainment

میرے کیس میں شلپا کو گھسیٹ کر انکی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، راج کندرا

میرے کیس میں شلپا کو گھسیٹ کر انکی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، راج کندرا

اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کا ان کے کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا مگر میڈیا نے ان کے کیس میں اہلیہ کا نام جوڑ کر ان کے خاندان کو اور شلپا شیٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ میڈیا کے مطابق راج کندرا نے پہلی مرتبہ اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور پورنوگرافی کیس پر کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کیس سے ان کی ذہنی صحت سمیت انکی ذاتی اور خاندان کس طرح متاثر ہوئے۔ راج کندا نے الزام عائد کیا ہے کہ سنسنی خیز رپورٹنگ اور کلک بیٹ کی غرض سے میڈیا نے ان کے کیس میں اہلیہ شلپا شیٹی کی تصاویر کا استعمال کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں راج کندرا کا کہنا تھا کہ جب ان کے کیس میں ان کے اہل خانہ کو ملوث کیا گیا، تب انہیں لگا کہ اس معاملے پر بات کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ خاموش رہتے ہیں تو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ چھپ رہے ہیں۔ اہلیہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے راج نے کہا کہ شلپا شیٹی نے اپنی محنت سے نام کمایا ہے، اس لیے ان کے تنازع کو اہلیہ سے جوڑنا غیر منصفانہ عمل ہے اور اس سے اداکارہ کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، میڈیا صرف کلک بیٹ اور ویوز کے لیے شلپا کا نام استعمال کر رہا ہے۔ راج کندرا نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ 15 برسوں سے تاجر اور آئی پی ایل ٹیم کے مالک کے طور پر بھارت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ شلپا کے شوہر نے کہا کہ وہ خود ایک غیر معروف شخصیت ہیں، مگر ان کی اہلیہ ایک اداکارہ اور شوبز اسٹار ہیں اور ان کے خاندان کو بلاوجہ کیس میں گھسیٹنا غلط ہے۔ راج کندرا نے فحش فلمیں بنانے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان الزامات سے انہیں بہت تکلیف پہنچی ہے، مگر انہیں عدالتوں پر مکمل بھروسہ ہے کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا۔ یاد رہے کہ 2019 میں راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اگلے سال انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ اس کے علاوہ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ (ای ڈی) نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بھی درج کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments