Entertainment

کرن جوہر اور کارتک آریان کے درمیان جھگڑا ختم، ساتھ فلم کرنے کی تصدیق

کرن جوہر اور کارتک آریان کے درمیان جھگڑا ختم، ساتھ فلم کرنے کی تصدیق

معروف فلمساز، پروڈیوسر، اداکار اور ٹیلی ویژن ہوسٹ کرن جوہر اور اداکار کارتک آریان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔ کرن نے اس سلسلے میں نوجوان اداکار کے ساتھ نئی رومینٹک کامیڈی فلم کرنے کی بھی تصدیق کردی۔ یاد رہے کہ 2021 میں متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 34 سالہ اداکار کارتک آریان اور 52 سالہ سینئر فلمساز کرن جوہر کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں وہ فلم دوستانہ 2 چھوڑ گئے تھے۔ جس کے بعد تین سال تک دونوں کے معاملات درست نہیں ہوئے لیکن اب بلآخر یہ صورتحال بہتر ہوگئی ہے اور دونوں ایک رومانی کامیڈی فلم ’تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘ کرنے پر راضی ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر کارتک نے کرن اور اپنی فلم کی پرومو ویڈیو بھی شیئر کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments