Entertainment

طبلہ نواز ذاکر حسین کی زندگی کے دنیا سے اوجھل پہلو سامنے آگئے

طبلہ نواز ذاکر حسین کی زندگی کے دنیا سے اوجھل پہلو سامنے آگئے

معروف طبلہ نواز استاد ذاکر حسین گزشتہ روز 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ دنیا بھر میں انکے مداحوں کی تعداد تو بہت زیادہ ہے لیکن کتنے ہی ایسے ہیں جو انکی زندگی کے خفیہ پہلوؤں کو نہیں جانتے۔ استاد ذاکر حسین امریکا میں زیر علاج تھے۔ انکے خاندان نے تصدیق کی کہ ان کی موت کی وجہ ’ایڈی پیتھک پلمونری فائبروسس‘ نامی پھیپھڑوں کی ایک دائمی بیماری تھی۔ استاد ذاکر حسین کی زندگی کے کچھ ایسے پہلو جو دنیا کے سامنے نہیں تھے، جو انہوں نے سیمی گریوال کے شو میں بیان کیے تھے۔ انٹرویو میں استاد ذاکر حسین نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے ابتدائی خواب طبلہ کے بجائے راک اینڈ رول کی دنیا سے وابستہ تھے۔ نوجوانی میں وہ شہرت اور دولت حاصل کرنے کا خواب دیکھتے تھے۔ انہوں نے کہا، ’میں راک اینڈ رول اسٹار بننا چاہتا تھا۔ میں چاہتا تھا کہ کل ہی مجھے ایک ملین ڈالر مل جائیں۔ ہر کوئی اس میں دلچسپی رکھتا تھا۔ میں بمبئی کی گلیوں میں کندھے پر بوم باکس رکھ کر گھومتا تھا اور ’ڈورز‘ اور ’بیٹلز‘ جیسی موسیقی سنتا تھا۔‘‘ استاد ذاکر حسین کی ذاتی زندگی بھی منفرد پہلو رکھتی ہے، خاص طور پر شادی کے حوالے سے۔ انہوں نے اپنی بیوی انٹونیا سے امریکا میں اس وقت شادی کی جب وہ وہاں موسیقی کا کیریئر اپنا رہے تھے۔ انٹرویو کے دوران ذاکر حسین کا کہنا تھا کہ ’ہمارے خاندان میں یہ پہلی مخلوط شادی تھی۔ میرے والد سے زیادہ یہ میری والدہ کےلیے مشکل تھا کہ وہ اس شادی کو قبول کریں۔ ہم نے اپنے تعلقات کا اس وقت تک ذکر نہیں کیا جب تک ہم نے شادی نہیں کرلی۔‘ انہوں نے مزید کہا ’البتہ ہم امریکا میں شادی کرچکے تھے، لیکن میرے والد نے ہماری شادی مسلم روایت کے مطابق کروائی۔‘ استاد ذاکر حسین کے والد اور مشہور طبلہ نواز استاد اللّٰہ رکھا نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔ انٹرویو میں ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے ذاکر کا کہنا تھا کہ پیدائش کے بعد جب مجھے گھر لایا گیا تو والد نے میرے کان میں طبلہ بجایا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments