Entertainment

جب بوبی دیول کی اہلیہ نے کرینہ کپور کو تھپڑ مارا

جب بوبی دیول کی اہلیہ نے کرینہ کپور کو تھپڑ مارا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان کو ایک بار مبینہ طور پر بوبی دیول کی اہلیہ تانیا نے تھپڑ مارا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ اس وقت کی بات ہے جب کرینہ کپور اور بوبی دیول اپنی فلم ’اجنبی‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ بالی ووڈ میں کیٹ فائٹ کوئی نئی بات نہیں اور یہ بات بھی ہر کوئی جانتا ہے کہ فلم اجنبی کی دونوں ہیروئنز یعنی اداکارہ کرینہ کپور اور اداکارہ بپاشا باسو کا جھگڑا طویل عرصے سے چل رہا ہے، تاہم اس جھگڑے میں بوبی دیول کی اہلیہ تانیا بھی شامل ہو گئی تھی جنہوں نے کرینہ کپور کو تھپڑ مار دیا تھا۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب کرینہ کپور نے اپنے ڈیزائنر وکرم پھڈنس کو فلم کی شوٹنگ کے دوران بپاشا باسو کے لیے فلم کے ملبوسات تیار کرنے سے روک دیا تو بوبی دیول کی اہلیہ تانیا نے بپاشا باسو کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ میڈیا کے مطابق تانیا دیول کا اس طرح بپاشا باسو کی مدد کرنا کرینہ کپور کی والدہ ببیتا کو ایک آنکھ نہ بھایا، جس کی وجہ سے ببیتا اور تانیا کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ بعد ازاں والدہ کے ساتھ ہونے والے تانیا کے جھگڑے نے کرینہ کپور کو بھی غصہ دلا دیا، اور بات بڑھتے بڑھتے یہاں تک پہنچ گئی کہ تانیا دیول نے کرینہ کپور کو زور دار تھپڑ مار دیا، جس کے سبب کرینہ کپور اور بوبی دیول کے تعلقات بھی متاثر ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments