Entertainment

اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کی شادی سے متعلق لب کشائی

اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کی شادی سے متعلق لب کشائی

بالی ووڈ میں متنازع بیانات دینے کے حوالے سے معروف اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ہر ایک کا کوئی ساتھی ہونا چاہیے۔ راج شامانی کے پوڈ کاسٹ میں بات چیت کرتے ہوئے 38 سالہ کنگنا، جو ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور ریاست ہماچل پردیش کے حلقے مندی سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں، نے کہا کہ زیادہ عمر کے افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے میں مشکل ہوتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر دیہاتوں کی مثال دی جہاں پر نوجوانی میں شادی ہوتی ہے۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ شادی کرنا اور ایک خاندان بنانا چاہتی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ "بالکل ایسا ہی چاہتی ہوں۔" جب یہ پوچھا گیا کیا شادی کرنا لازمی ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ متنازع ہے، لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ہر ایک کا ایک ساتھی ہونا چاہیے، زندگی میں یہ بہت اہم ہے، بغیر ساتھی کے مشکل ہوجاتی ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments