Entertainment

انوشکا سے کس اداکار نے اظہار محبت کیا؟ رنبیر کپور کا انکشاف

انوشکا سے کس اداکار نے اظہار محبت کیا؟ رنبیر کپور کا انکشاف

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے ایک اداکار نے انوشکا شرما سے اظہار محبت کیا، جسے اداکارہ نے انکار کردیا تھا۔ انوشکا شرما اور رنبیر کپور میں کافی دوستی ہے، دونوں نے بمبئی ویلویٹ، اے دل ہے مشکل اور ’سنجو ‘جیسی بڑی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ رنبیر کپور اور انوشکا شرما میں مثالی دوستی ہے، وہ خوب بات چیت کے ساتھ مستی بھی کرتے ہیں اور اپنی دوستی اور تعلق سے متعلق بغیر لگی لپٹی کے کھل کر اظہار خیال کرتے ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں رنبیر کپور نے انوشکا شرما سے متعلق دھماکے دار انکشافات کیے اور کہا کہ اداکارہ سے ایک ساتھی اداکار نے اظہار محبت کیا، جس کا ’سرنیم‘ میں جانتا ہوں۔ اداکار نے کہا کہ اس میں شک نہیں اداکارہ دوستی، یاری میں چیمپئن ہے، ہمارا ایک ساتھی اداکار انوشکا شرما کی محبت میں مبتلا ہوگیا لیکن اداکارہ نے اسے انکار کیا اور صرف دوستی تک محدود رکھا۔ رنبیر کپور نے مزید کہا کہ انوشکا شرما پہلے تو ساتھی اداکار کے اظہار محبت پر حیرت زدہ ہوئیں لیکن بعد میں گفتگو کا انداز بدل دیا اور کہا کہ میرے والد آرمی سے ہیں، میرا تعلق بھی فوجی خاندان سے ہے، میں نے دوست ہمیشہ جنس سے بالاتر ہوکر بنائے، لڑکے اور لڑکیاں سب ہی میرے دوست ہیں۔ اداکار نے یہ بھی کہا کہ میں نام نہیں لے رہا لیکن اُس کا سرنیم بھی کپور ہے، جسے انوشکا نے کہا کہ نہیں یار ایسا کچھ بھی نہیں میں دوست ہی ہوں۔ یاد رہے کہ انوشکا شرما نے دسمبر 2017ء میں کئی برس پرانے دوست اور سابق کپتان ویرات کوہلی سے شادی کی تھی، ان کے دو بچے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments