ٹی وی کی مشہور اداکار مسکان نینسی نے اپنی نند ہنیسکا موٹوانی، ساس اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسکان نینسی اور اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کے بھائی کے درمیان 2020 میں شادی ہوئی تھی لیکن دو سال بعد ہی دونوں الگ ہوگئے تھے۔ اب اداکارہ مسکان نینسی نے ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں شوہر، ساس اور نند ہنسیکا کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شادی کے بعد ساس اور نند نے زندگی میں مداخلت شروع کردی تھی جس کے باعث شوہر بھی تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ اس کے علاوہ ساس اور نند مہنگے تحائف اور پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے تھے اور مطالبات پورے نہ کرنے پر تنگ کیا جاتا تھا، اس دوران ڈپریشن ہوگیا اور لقوے (بیلز پالسی) کا شکار ہوگئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ خیال رہے کہ مسکان نینسی جمیز ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ ہیں اور انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں تھوڑی خوشی تھوڑے غم، ماتا کی چوکی سمیت دیگر ڈرامہ سیریل شامل ہیں۔ ہنسیکا موٹوانی بھی ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ ہیں، انہوں نے 2001 میں ڈراموں اور 2003 میں بطور چائلڈ اداکارہ کیرئیر کا آغاز کیا، اس کے بعد اب وہ کئی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔
Source: social Media
طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریا اور ابھیشیک نئے سال کی چھٹیاں مناکر لوٹ آئے
200 کلو وزن کم کرنیوالا برازیلین ٹی وی اسٹار 37 سال کی عمر میں چل بسا
وجے سیتھوپتی کی فلم کے چین میں چرچے، ایک ارب کمانے کے قریب
دیپیکا پڈوکون 39 برس کی ہوگئیں
انوشکا سے کس اداکار نے اظہار محبت کیا؟ رنبیر کپور کا انکشاف
کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی کا نیا ٹریلر 6 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا