بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر سیکیورٹی کے حوالے سے بڑا اقدام کر لیا گیا۔ میڈیا کے مطابق کئی مرتبہ جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد اب سلمان خان نے اپنے ممبئی میں واقع گھر کی سیکیورٹی کے حوالے سے سخت اقدامات کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ میں بلٹ پروف شیشے اور کرنٹ والی باڑ لگا دی گئی ہے۔ سلمان خان کے گھر کے باہر یہ سیکیورٹی اقدامات بھارتی سیاستدان بابا صدیق کے قتل کے بعد دیکھنے میں آئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی سلمان خان کے گھر کے باہر کی تصاویر سامنے آ گئیں جن میں سیکیورٹی اقدامات کو دیکھا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں سلمان خان کے مہاراشٹرا میں واقع فارم ہاؤس کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سلمان کو (Y-plus) سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور پولیس کی گاڑی بھی ان کے ساتھ ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان کو لارنش بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی مرتبہ قتل کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ سال ان کے گھر پر فائرنگ بھی کی گئی تھی۔
Source: social media
وجے سیتھوپتی کی فلم کے چین میں چرچے، ایک ارب کمانے کے قریب
ثنا خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش، اللہ کا شکر کیسے ادا کیا؟
برازیلین ماڈل کی ناک پر کتے نے کاٹ لیا
ہنسیکا کی وجہ سے گھر اور صحت خراب ہوگئی، معروف اداکارہ نے کیس کردیا
200 کلو وزن کم کرنیوالا برازیلین ٹی وی اسٹار 37 سال کی عمر میں چل بسا
طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریا اور ابھیشیک نئے سال کی چھٹیاں مناکر لوٹ آئے