Entertainment

جنید کی فلم کامیاب ہوئی تو سگریٹ پینا چھوڑ دوں گا، عامر خان کا وعدہ

جنید کی فلم کامیاب ہوئی تو سگریٹ پینا چھوڑ دوں گا، عامر خان کا وعدہ

بالی ووڈ کےسپر اسٹار اداکار عامر خان نے بیٹے جنید خان کی فلم ’لویاپا‘ کی کامیابی پر سگریٹ نوشی چھوڑنے کا عہد کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 59 سالہ عامر خان نے31 سالہ بیٹے کی نئی فلم ’لویاپا ‘ کو پرلطف قرار دیا اور کہا کہ اگر جنید خان کی فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تو سگریٹ نوشی ترک کردوں گا۔ لویاپا رومینس کامیڈی فلم ہے، جو 7 فروری کو ریلیز ہوگی، جس کی باکس آفس کامیابی سے متعلق عامر خان نے کافی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے جنید خان کے فلم ’لو یاپا‘ میں کام کرنے والی آنجہانی اسٹار اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کو اُن کی والدہ سے تشبیہ دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے فلم دیکھی ہے، مجھے پسند آئی ہے، کافی پرلطف ہے، جس میں موبائل فونز اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہماری زندگی آنے والی تبدیلیوں کو بہت اچھے انداز میں فلمایا گیا ہے۔ عامر خان نے یہ بھی کہا کہ فلم کی تمام ہی کاسٹ نے بہت اچھے سے پرفارمنس دی، فلم میں خوشی کی اداکاری دیکھ کر مجھے سری دیوی جی یاد آگئی کیونکہ میں اُن کا بہت بڑا مداح رہا ہوں۔ فلم کا ٹریلر 10 جنوری کو ممبئی میں ریلیز کیا جائے گا جبکہ فلم 7 فروری سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments