Entertainment

میں شاہ رخ خان کی فلمیں فلاپ ہونے کی دعا کرتی تھی: گوری خان کا انکشاف

میں شاہ رخ خان کی فلمیں فلاپ ہونے کی دعا کرتی تھی: گوری خان کا انکشاف

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے انکشاف کیا ہے وہ اپنے اداکار شوہر کی فلموں کے فلاپ ہونے کی دعا کیا کرتی تھیں۔ میڈیا کی ایک رپورٹ میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے گوری خان کا ایک انٹرویو شیئر کیا گیا ہے۔ گوری خان نے اپنے اس انٹرویو میں بتایا ہے کہ مجھے شاہ رخ کے فلمی کیریئر میں کوئی دلچسپی نہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ ابتداء میں مجھے ان کی فملوں کے کامیاب ہونے پر بھی کوئی خوشی نہیں ہوئی۔ اُنہوں نے بتایا کہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ میری فیملی جو فلموں میں کام کرنے کے سخت خلاف تھی وہ بھی شاہ رخ خان کے ایک کامیاب اداکار بننے کی دعائیں کرنے لگی۔ گوری خان نے بتایا کہ میری فیملی میں سب لوگ ناصرف شاہ رخ کی فلموں کی کامیابی کے لیے دعائیں کرتے تھے بلکہ ان کی تمام فلمیں دیکھتے بھی تھے، لیکن مجھے شاہ رخ کے فلمی کیریئر میں کوئی دلچسپی نہیں تھی اور نہ ہی میں نے کبھی ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ شاہ رخ کے فلمی کیریئر میں میرا کوئی کردار نہیں تھا بلکہ میں تو ان کی فلمیں فلاپ ہونے کی دعا کرتے تھی کیونکہ میں ممبئی کی مشکل زندگی سے گھبرا گئی تھی۔ گوری خان نے مزید بتایا کہ مجھے ابتداء میں ممبئی میں رہنے میں بہت مشکل پیش آ رہی تھی تو شاہ رخ خان نے مجھ سے وعدہ کیا کہ اگر وہ کامیاب نہیں ہوئے تو ہم واپس دہلی شفٹ ہو جائیں گے تو میں بس یہ چاہتی تھی کہ ہم لوگ واپس دہلی چلے جائی۔ شاہ رخ خان کی اہلیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کہ مجھے شاہ رخ کی فلم ’دیوانہ‘ اور ’بازی گر‘ کی کامیابی پر بھی کوئی خوشی نہیں ہوئی اور نہ ہی میں نے یہ فلمیں دیکھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments