سابق اداکارہ ثناء خان نے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ ثناء خان نے انسٹاگرام پر ایک اینیمیٹڈ ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ 5 جنوری 2025ء (5 رجب 1446 ہجری) کو ان کے ہاں ایک ننھے شہزادے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ویڈیو میں لکھا گیا کہ "اللّٰہ ہمیں اس بچے کی اچھی پرورش کرنے کی توفیق دے تاکہ یہ اللّٰہ کا تابع دار بندہ بنے۔" ثناء خان کے بڑے بیٹے کا نام طارق جمیل ہے، جس کی وجہ سے مداحوں نے چھوٹے بیٹے کے نام کے لیے دلچسپ تجاویز دیں۔ ایک مداح نے کمنٹ کیا، "اب چھوٹے کا نام طارق مسعود رکھ لیں۔" کسی نے کہا، "اس بچے کا نام مفتی مینک رکھ دیں۔" مداحوں کی جانب سے نیک تمنائیں اور مبارکباد کے ساتھ اس بچے کے نام کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ ثناء خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "اللّٰہ ہمیں ہر چیز صحیح وقت پر عطا کرتا ہے اور جب عطا کرتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے۔"
Source: social media
وجے سیتھوپتی کی فلم کے چین میں چرچے، ایک ارب کمانے کے قریب
ثنا خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش، اللہ کا شکر کیسے ادا کیا؟
برازیلین ماڈل کی ناک پر کتے نے کاٹ لیا
ہنسیکا کی وجہ سے گھر اور صحت خراب ہوگئی، معروف اداکارہ نے کیس کردیا
200 کلو وزن کم کرنیوالا برازیلین ٹی وی اسٹار 37 سال کی عمر میں چل بسا
طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریا اور ابھیشیک نئے سال کی چھٹیاں مناکر لوٹ آئے