Entertainment

وجے سیتھوپتی کی فلم کے چین میں چرچے، ایک ارب کمانے کے قریب

وجے سیتھوپتی کی فلم کے چین میں چرچے، ایک ارب کمانے کے قریب

ہدایتکار و مصنف نتھیلان سامیناتھن کی تامل ایکشن تھرلر، مہاراجہ کے چین میں خوب چرچے ہو رہے ہیں، جہاں فلم نے تقریباً ایک ارب کمالیے۔ فلم میں جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اداکار وجے سیتھوپتی نے مرکزی کردار نبھایا۔ یہ فلم گزشتہ برس نومبر میں چینی سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ ایک ماہ سے چند دن زیادہ کے عرصے میں فلم، چین میں 100 کروڑ روپے کے کلب میں شمولیت کے قریب ہے۔ میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ فلم پانچ سالوں میں چین میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بھارتی فلم بھی بن گئی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد کے دور میں یہ وہاں پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی ثابت ہوئی اور اب تک 91.55 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے جبکہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ چند روز میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوجائے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments