بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے زندگی کی39 بہاریں دیکھ لیں۔ دیپیکا پڈوکون کو اپنی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکبادیں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ اداکارہ نے شاہ رخ خان کی2007ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور خوش قسمتی سے ان کے کیریئر کی اس پہلی فلم نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی۔ دیپیکا پڈوکون نے اپنی ڈیبیو فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد زندگی میں کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ’چنئی ایکسپریس‘، ’چھپاک‘، ’پیکو‘، ’باجی راؤ مستانی‘، ’پدماوت‘، ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ جیسی کئی ہٹ فلموں میں اپنی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اداکارہ کے فلمی کیریئر کے علاوہ نجی زندگی کی بات کی جائے تو اُنہوں نے 2018ء میں ساتھی اداکار رنویر سنگھ سے شادی کی تھی۔ اس جوڑی کے ہاں شادی کے تقریباََ 6 سال بعد گزشتہ سال ایک ننھی پری کی پیدائش ہوئی جس کا نام ’دعا‘ ہے۔
Source: social media
طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریا اور ابھیشیک نئے سال کی چھٹیاں مناکر لوٹ آئے
200 کلو وزن کم کرنیوالا برازیلین ٹی وی اسٹار 37 سال کی عمر میں چل بسا
وجے سیتھوپتی کی فلم کے چین میں چرچے، ایک ارب کمانے کے قریب
دیپیکا پڈوکون 39 برس کی ہوگئیں
انوشکا سے کس اداکار نے اظہار محبت کیا؟ رنبیر کپور کا انکشاف
کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی کا نیا ٹریلر 6 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا