بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کا جیولری برانڈ تنازع کا شکار ہوگیا جس پر ڈیزائن کی چوری کا الزام لگ گیا۔ ساتھی اداکاراؤں کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کی طرح شردھا نے بھی ایک نیا سفر شروع کرتے ہوئے ایک ڈیمی۔فائن جیولری برانڈ کی بنیاد رکھی، جو اسٹرلنگ سلور اور 18 قیراط گولڈ سے کوٹڈ اسٹین لیس اسٹیل سے تیار کی جاتی ہے۔ وہ اس برانڈ میں بطور ’برانڈ ویژنری‘ شامل ہوئیں۔ اب ان کا جیولری برانڈ انٹرنیٹ پر تنقید کی زد میں آگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے شردھا کے جیولری برانڈ پر مشہور لگژری برانڈز جیسے کارٹیئر کے ڈیزائنز چوری کرنے اور ان کی نقل بنا کر فروخت کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر ایک تھریڈ میں صارفین نے شردھا کے برانڈ کی جیولری کی تصاویر شیئر کی ہیں اور ان کا موازنہ فرانسیسی لگژری کمپنی کے اصل ڈیزائنز سے کیا۔ صارفین اس بات پر حیران ہیں اور مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے طنزیہ کہا، ’پلیجریزم (آن لائن مواد کی چوری)! بس چیزوں کو سستی بنانے کے طور پر دوبارہ برانڈ کرنا ہے‘۔ ایک اور صارف نے لکھا، ’ایک سلیبریٹی کے پاس اصل ڈیزائنز بنانے کےلیے بہتر وسائل موجود ہوتے ہیں تو پھر انہیں ایک جعلی ڈیزائنز بناکر عام لوگوں کو کیوں بیچنا پڑ رہا ہے۔ یہ شرمناک ہے؟‘ ایک دلچسپ تبصرہ میں کہا گیا، ’سبھی نقل کرتے ہیں، کچھ نیا نہیں اور اگر شردھا ہمیں کاپیز نہ بیچیں تو انہیں خود کےلیے اصلی ڈیزائن کیسے ملیں گے؟‘۔ شردھا کے والد شکتی کپور کے مشہور کردار کرائم ماسٹر گوگو کا حوالہ دیتے ہوئے ایک فلمی مداح نے لکھا، ’کرائم ماسٹر گوگو کی بیٹی سے یہی امید تھی۔‘
Source: social media
وجے سیتھوپتی کی فلم کے چین میں چرچے، ایک ارب کمانے کے قریب
ثنا خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش، اللہ کا شکر کیسے ادا کیا؟
برازیلین ماڈل کی ناک پر کتے نے کاٹ لیا
ہنسیکا کی وجہ سے گھر اور صحت خراب ہوگئی، معروف اداکارہ نے کیس کردیا
200 کلو وزن کم کرنیوالا برازیلین ٹی وی اسٹار 37 سال کی عمر میں چل بسا
طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریا اور ابھیشیک نئے سال کی چھٹیاں مناکر لوٹ آئے