Entertainment

دیپیکا اور رنویر 100 کروڑ روپے کے گھر میں شاہ رخ خان کے پڑوسی بننے کیلئے تیار

دیپیکا اور رنویر 100 کروڑ روپے کے گھر میں شاہ رخ خان کے پڑوسی بننے کیلئے تیار

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ 100 کروڑ کے گھر میں منتقل ہو کر شاہ رخ خان کے پڑوسی بننے کے لیے تیار ہیں۔ میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے جس عمارت میں اپنا نیا اپارٹمنٹ خریدا ہے اب اس پروجیکٹ کی تعمیر مکمل ہونے والی ہے۔ دیپیکا اور رنویر نے اس عمارت میں 4 منزلہ اپارٹمنٹ 16 سے 19 ویں فلور تک خریدا ہے جس کی مالیت 100 کروڑ روپے ہے۔ میڈیا کے مطابق اس اپارٹمنٹ کا کُل رقبہ 11 ہزار 266 مربع فٹ ہے جس میں اضافی 1330 مربع فٹ چھت کی جگہ بھی ہے۔ 4 منزلوں پر مشتمل اداکاروں کا یہ گھر جدید ڈیزائن کے مطابق بنا ہوا ہے جہاں سے سمندر کا نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا یہ نیا اپارٹمنٹ مہنگے رہائشی پروجیکٹ کا حصہ ہے جو کہ بہت ہی مشہور علاقے میں ہے جہاں کئی بالی ووڈ شخصیات کے گھر بھی موجود ہیں۔ علاوہ ازیں یہ بلڈنگ بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ کے پڑوس میں واقع ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments