گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا اپنی بےباک طبیعت کےلیے مشہور ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے نہ صرف اپنے شوہر کے افیئرز سے متعلق افواہوں بلکہ ان کی سابقہ ساتھی اداکارہ روینا ٹنڈن اور شلپا شیٹی کے حالیہ متنازع بیانات پر بھی کھل کر بات کی۔ 1990 کی دہائی کی نامور اداکارہ روینا ٹنڈن اداکار گووندا کے ساتھ درجنوں فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے حالیہ گفتگو میں مذاقاً کہا ’اگر گووندا سے پہلے ملاقات ہوجاتی تو وہ ان سے شادی کر لیتیں۔‘ تاہم اپنے انٹرویو کے دوران سنیتا آہوجا نے اس پر جواب دیا اور دلچسپ انداز میں کہا، ’’روینا بولتی ہے ابھی بھی، ’چی چی، تو مجھے پہلے ملتا تو میں تجھ سے شادی کرتی۔‘ میں نے کہا ’لے جا، پتہ چلے گا تجھے۔‘ خیال رہے کہ روینا اور گووندا نے کئی مشہور فلموں جیسے دولہے راجہ (1998)، آنٹی نمبر ون (1998) اور بڑے میاں چھوٹے میاں (1998) میں ایک ساتھ کام کیا۔ حال ہی میں گووندا کے حادثاتی طور پر زخمی ہونے کے بعد روینا ٹنڈن نے گووندا سے اسپتال میں ملاقات بھی کی تھی۔
Source: social media
طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریا اور ابھیشیک نئے سال کی چھٹیاں مناکر لوٹ آئے
200 کلو وزن کم کرنیوالا برازیلین ٹی وی اسٹار 37 سال کی عمر میں چل بسا
وجے سیتھوپتی کی فلم کے چین میں چرچے، ایک ارب کمانے کے قریب
دیپیکا پڈوکون 39 برس کی ہوگئیں
انوشکا سے کس اداکار نے اظہار محبت کیا؟ رنبیر کپور کا انکشاف
کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی کا نیا ٹریلر 6 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا