Entertainment

میں نے پیار کیا میں کاسٹ نہ ہونے کی وجہ میرا قد اور سلمان خان تھے، اپسانا سنگھ

میں نے پیار کیا میں کاسٹ نہ ہونے کی وجہ میرا قد اور سلمان خان تھے، اپسانا سنگھ

بالی ووڈ اداکارہ اور کامیڈین اپاسنا سنگھ نے 1989 کی بلاک بسٹر فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے ڈراپ کیے جانے اور ان کی جگہ سلمان خان کے ساتھ بھاگیشری کو مرکزی رول دیے جانے پر لب کشائی کردی۔ واضح رہے کہ ہدایتکار سورج بھرجاتیا کی یہ فلم بھاگیشری کی پہلی جبکہ بالی سپر اسٹار سلمان خان کی دوسری فلم تھی۔ سدھارتھ کنن کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں 50 سالہ اپاسنا سنگھ نے کہا کہ وہ اس فلم میں لیڈ رول کے لیے پہلی چوائس تھیں، لیکن ڈراپ کر دی گئیں۔ انھوں نے سورج بھرجاتیا سے ممبئی میں اپنی ملاقات کے بارے میں بتایا، انکا کہنا تھا کہ فلمساز نے ان کے سلیکشن پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ بس اب آپ میرے والد سے ملاقات کیجئے گا۔ بعدازاں انھوں نے اپنے والد راجکمار بھرجاتیا سے ملوایا، جس کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی اور مجھے دوبارہ نہ بلاکر مجھے سلیکٹ نہ ہونے کا اشارہ دیا گیا۔ اپاسنا سنگھ کا کہنا ہے کہ کافی عرصے بعد انھیں پتہ چلا کہ ان کی سلیکشن نہ ہونے کی وجہ یہ تھی کہ فلمساز سلمان خان سے کم قد کی حامل ہیرؤین کی تلاش میں تھے تاکہ آن اسکرین اچھا پیئر بنے۔ راجکمار بھرجاتیا نے انھیں بتایا کہ کیونکہ آپ کا قد سلمان خان سے نکلتا ہوا تھا اسلیے ہم نے آپ کو کاسٹ نہیں کیا، جس پر میں نے ان سے کہا کہ میں سلمان سے کہاں لمبی ہوں میرا قد تو پانچ فٹ سات انچ ہے اور سری دیوی جن کا اتنا ہی قد ہے وہ تو سلمان خان کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ سلمان سے کم قد کی لڑکی کے تلاش میں تھے۔ اس موقع پر اپاسنا نے پرمزاح انداز میں کہا میری کاسٹ نہ ہونے کی وجہ میرا قد اور سلمان خان تھے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments