نامور فلم ساز انوراگ کشیپ نے کہا ہے کہ ہندی سنیما میں کوئی ایسا نہیں جو پشپا 2 جیسی فلم بناسکے۔ انوراگ کشیپ اپنے بےباک تبصروں کے حوالے سے مشہور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ پھر ہندی فلم انڈسٹری اور اس کی موجودہ حالت کو ہدف تنقید بنایا۔ ایک تازہ انٹرویو کے دوران انوراگ کشیپ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ایسے دماغ کا فقدان ہے جو پشپا سیریز جیسی فلمیں بناسکیں۔ خیال رہے کہ پشپا: دا رائز کی دوسری فلم پشپا 2: دا رول 2024 کی بھارت کی کامیاب ترین فلم رہی ہے جبکہ وہ بزنس کے تناظر میں بھارتی فلم کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم بننے جارہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انوراگ کشیپ کا کہنا تھا کہ ہندی فلم انڈسٹری رسک لینا نہیں چاہتی۔ وہ لوگ کچھ نہیں سمجھتے۔ وہ پشپا جیسی فلم نہیں بنا سکتے، اور وہ ایسا اس لیے نہیں کرسکتے کیونکہ انکے پاس ایسا کرنے کےلیے دماغ نہیں ہے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انوراگ کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ فلم سازی یہ ہے۔ پشپا صرف سوکومار بناسکتے ہیں۔ جنوب میں وہ لوگ فلم سازوں میں انویسٹ کرتے ہیں اور انہیں اس طرح کی فلمیں بنانے کیلئے بااختیار بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں (شمال میں) ہر کوئی اپنی دنیا بنانے میں لگا ہے۔ کیا ان لوگوں کو پتہ ہے کہ انکی دنیا کیا ہے اور کتنی چھوٹی ہے؟ یہی انا ہے۔ جب آپ اپنی دنیا بناتے ہیں تو اپنے آپ کو خدا سمجھنے لگتے ہیں۔ واضح رہے کہ سوکومار کی فلم پشپا 2 نے دنیا بھر میں 1760 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جبکہ یہ کمائی ابھی جاری ہے۔ یہ اس وقت بھارت کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے جبکہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ بھارت کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم باہوبلی: دا کنکلوژن کو پیچھے چھوڑ دے گی۔
Source: social Media
ہندی سنیما میں کوئی ایسا نہیں جو پشپا 2 جیسی فلم بناسکے، انوراگ کشیاپ
عامر خان پروڈکشنز کی پشپا 2 کی ٹیم اور الو ارجن کو مبارکباد
انجلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8 سال بعد طلاق کا تصفیہ طے
گووندا کی بیٹی ٹینا کے خواتین کے مخصوص ایام پر متنازع بیان نے انٹرنیٹ کو ہلا دیا
اداکار شیوا راجکمار امریکا میں کینسر سرجری کے بعد صحتیاب ہوگئے
کوہلی سے اظہار عقیدت نانا پاٹیکر کو مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

میں نے پیار کیا میں کاسٹ نہ ہونے کی وجہ میرا قد اور سلمان خان تھے، اپسانا سنگھ
کوہلی سے اظہار عقیدت نانا پاٹیکر کو مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی کا نیا ٹریلر 6 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا