Entertainment

گووندا کی بیٹی ٹینا کے خواتین کے مخصوص ایام پر متنازع بیان نے انٹرنیٹ کو ہلا دیا

گووندا کی بیٹی ٹینا کے خواتین کے مخصوص ایام پر متنازع بیان نے انٹرنیٹ کو ہلا دیا

بالی وڈ اداکار گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا اپنے حالیہ متنازع بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ ٹینا نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف بڑی شہروں، خاص طور پر ممبئی کی لڑکیاں ماہواری کے درد اور تکلیف کے بارے میں شکایت کرتی ہیں۔ ان کے اس بیان کے بعد، خاص طور پر ریڈٹ پر صارفین نے ان کے خیالات کو خواتین کی تکالیف کو کم تر دکھانے کے مترادف قرار دے کر شدید ردعمل ظاہر کیا۔ ایک انٹرویو میں ٹینا نے کہا، "میں نے زیادہ وقت چندی گڑھ میں گزارا ہے اور وہاں کی خواتین کو ماہواری کے درد یا تکلیف کی شکایت کرتے نہیں سنا۔ یہ مسائل زیادہ تر ان لوگوں میں ہوتے ہیں جو ان کے بارے میں بات کرتے ہیں اور پھر جو خواتین تکلیف محسوس نہیں کرتی تھیں وہ بھی نفسیاتی طور پر متاثر ہو جاتی ہیں۔ پنجاب اور دیگر چھوٹے شہروں میں بہت سی خواتین کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ ان کا مینوپاز کب ہوا۔" ٹینا نے مزید کہا، "میرا جسم شاید تھوڑا دیسی ہے، مجھے کبھی کوئی کمر کا درد یا ماہواری کی بے قاعدگی نہیں ہوئی۔ آپ گھی کھائیں، زیادہ ڈائیٹنگ نہ کریں، اور اچھی نیند لیں تو سب ٹھیک ہو جاتا ہے۔ آج کل لڑکیاں انسٹاگرام کی باتیں سن کر اتنی زیادہ ڈائیٹنگ کرتی ہیں کہ غیر ضروری مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔" ٹینا کی والدہ سنیٹا آہوجا نے بھی ان کے خیالات کی حمایت کی لیکن خبردار کیا کہ گھی کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے کیونکہ زیادہ گھی دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹینا کے بیان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اور ڈاکٹروں نے سخت ردعمل دیا۔ ریڈٹ پر ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا، "ماہواری کا درد حقیقت نہیں! گووندا کی بیوی اور بیٹی پر بھروسہ کریں۔" بیان پر ڈاکٹروں نے بھی ماہواری کی پیچیدگیوں پر تفصیل سے تبصرے کیے اور خواتین کی صحت کے مسائل کو اجاگر کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments