Entertainment

شردھا کپور  نے شادی کی آفر پر لڑکوں سے پٹوایا، ورون دھون کا انکشاف

شردھا کپور نے شادی کی آفر پر لڑکوں سے پٹوایا، ورون دھون کا انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں شردھا کپور نے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا، لیکن ان کے انکار پر شردھا نے اپنی سالگرہ میں موجود لڑکوں سے ان کی پٹائی کروا دی تھی۔ ورون دھون نے یوٹیوبر شبھانکر مشرا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ صرف 8 سال کے تھے۔ شردھا نے ایک پہاڑی پر لے جا کر اپنی محبت کا اظہار کیا، لیکن ورون نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ورون نے مزید کہا، "دو سال بعد، شردھا کی 10ویں سالگرہ پر مجھے مدعو کیا گیا، جہاں دیگر تین چار لڑکے بھی موجود تھے جو شردھا کو پسند کرتے تھے۔ جب میں نے انکار کیا تو ان لڑکوں نے میری پٹائی کر دی۔ یہ سب شردھا نے کروایا تھا کیونکہ میں نے 'ہاں' نہیں کہا۔" سوشل میڈیا پر ورون اور شردھا کی اس بچپن کی کہانی پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، "یہ بہت پیاری کہانی ہے"، جبکہ دوسرے نے کہا، "کم از کم انہوں نے بچپن میں کچھ یادگار کیا!" ورون دھون اس وقت اپنی اہلیہ نتاشا دلال کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کی ایک بیٹی لارا دھون بھی ہے۔ دوسری طرف، شردھا کپور کی فلمساز راہول مودی کے ساتھ تعلقات کی خبریں زیر گردش ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments