پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و گلوکار اذان سمیع خان کی اپنے والد، پاکستانی نژاد بالی ووڈ کے معروف اداکار و گلوکار عدنان سمیع کے ہمراہ تصویر وائرل ہو گئی۔ انسٹاگرام پر یہ وائرل تصویر عدنان سمیع خان کی جانب سے ایک روز قبل شیئر کی گئی ہے۔ اس تصویر میں عدنان سمیع کو اپنے بیٹے اذان سمیع خان اور بھائی جنید سمیع خان کے ہمراہ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ موسیقی کی دنیا کے دو نامور فنکاروں، عدنان اور اذان سمیع خان کی یہ تصویر پاکستان یا بھارت کی نہیں بلکہ مالدیپ کی ہے۔ عدنان سمیع کی پوسٹ دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ خاندان ایک ساتھ چھٹیاں گزار رہا ہے اور مالدیپ کی خوبصورتی سے محظوظ ہو رہا ہے۔ اس تصویر میں عدنان سمیع خان کے ہمراہ ان کے بھائی جنید کا ہونا ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال عدنان سمیع خان کے بھائی جنید نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’عدنان سمیع ایک کینسر ہے‘۔ جنید سمیع خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بھائی گلوکار عدنان سمیع خان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدنان سمیع خان برطانیہ میں نہیں راولپنڈی میں 15 اگست 1969ء کو پیدا ہوئے، جبکہ ان کی والدہ پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق سرگودھا سے ہے۔
Source: social media
ہندی سنیما میں کوئی ایسا نہیں جو پشپا 2 جیسی فلم بناسکے، انوراگ کشیاپ
عامر خان پروڈکشنز کی پشپا 2 کی ٹیم اور الو ارجن کو مبارکباد
انجلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8 سال بعد طلاق کا تصفیہ طے
گووندا کی بیٹی ٹینا کے خواتین کے مخصوص ایام پر متنازع بیان نے انٹرنیٹ کو ہلا دیا
اداکار شیوا راجکمار امریکا میں کینسر سرجری کے بعد صحتیاب ہوگئے
کوہلی سے اظہار عقیدت نانا پاٹیکر کو مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

میں نے پیار کیا میں کاسٹ نہ ہونے کی وجہ میرا قد اور سلمان خان تھے، اپسانا سنگھ
کوہلی سے اظہار عقیدت نانا پاٹیکر کو مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی کا نیا ٹریلر 6 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا