Entertainment

اے آئی نے برازیل کی فٹنس انفلوئنسر کی جسامت پرفیکٹ قرار دیدی

اے آئی نے برازیل کی فٹنس انفلوئنسر کی جسامت پرفیکٹ قرار دیدی

آرٹیفشل انٹیلیجنس نے برازیل کی فٹنس انفلوئنسر کی جسامت کو پرفیکٹ قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرٹیفشل انٹیلیجنس نے 25 سالہ کیرول روزلین نامی فٹنس انفلوئنسر کو خوبصورتی اور دیگر معیارات کی بنیاد پر فٹنس کے شعبے میں پرفیکٹ قرار دیا ہے۔ آرٹیفشل انٹیلیجنس نے خاتون فٹنس انفلوئنسر کی مجموعی صحت اور طاقت کا جائزہ لیا اور انہیں ’پرفیکٹ 10‘ قرار دیا۔ برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو سے تعلق رکھنے والی کیرول روزلین نے کہا ہے کہ پرفیکٹ فٹنس ویمن قرار دیا جانا ناقابلِ یقین ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنی غذا اور فٹنس روٹین کو اپنی خوبصورت جسامت کا اہم جزو قرار دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیرول روزلین کئی سال سے ٹریننگ اور ایکسر سائز کر رہی ہیں، انہوں نے 8 سال قبل اسٹرینتھ ٹریننگ شروع کی تھی، وہ ایک سخت روٹین فالو کرتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ہفتے میں 5 دن جم اور روزانہ ایروبکس کرتی ہیں، ان کی خوراک میں پھل، انڈے، سبزیاں، دلیہ اور چکن وغیرہ شامل ہے۔ کیرول روزلین نے ایک فٹنس ماہر کے طور پر دیگر خواتین کو خبردار کیا ہے کہ ان کی طرح کا سخت روٹین اپنانا شاید وہی نتائج نہ دے کیونکہ خوبصورتی کو لے کر ہر انسان کا جسم الگ الگ طرح سے جواب دیتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments