ممبئی، 15 دسمبر:جنوبی ہند کے سپر اسٹار اللو ارجن کی فلم 'پشپا 2 دی رول' نے دس دنوں میں ہی ہندستانی مارکیٹ میں 825 کروڑ روپے کی شاندار کمائی کرلی ہے۔ 'پشپا 2: دی رول' نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پشپا 2 دی رول کی خصوصی اسکریننگ 04 دسمبر کو ہوئی تھی۔ اس فلم نے اسپیشل اسکریننگ میں 10.1 کروڑ روپے کمائے۔ 'پشپا 2: دی رول' 5 دسمبر کو 12 ہزار سے زیادہ اسکرینز پر ریلیز ہوئی۔ یہ فلم تیلگو، ہندی، تمل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم نے پہلے ہی دن باکس آفس پر طوفان مچادیا۔ 'پشپا 2' نے پہلے دن 164.25 کروڑ کی اوپننگ لی تھی۔ 'پشپا 2: دی رول' کا کریز لوگوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اس فلم نے دس دنوں میں ہی 800 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ سکنلک کی رپورٹ کے مطابق پشپا 2 دی رول نے ہندی زبان میں تقریباً 500 کروڑ روپے کمائے ہیں، جبکہ فلم نے تمام زبانوں میں 824.5 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ پشپا: دی رائز کا سیکوئل پشپا 2: دی رول میں اللو ارجن پشپا راج اور رشمیکا مندانا سری والی کے کردار میں واپس آگئے ہیں۔ اس فلم میں فہد فاضل کا بھی اہم کردار ہے اس فلم کو مائتھری مووی میکرز اور سکمار رائٹنگس نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کا میوزک ٹی سیریز نے دیا ہے۔
Source: uni urdu news service
سوناکشی سنہا کی ظہیر کے ساتھ موج مستیاں، ویڈیو سامنے آگئی
پشپا 2 نے یش کی ’کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
ناگا چیتنیا کے پیر چھونے پر سوبھیتا تنقید کی زد میں
طبلہ نواز ذاکر حسین کی زندگی کے دنیا سے اوجھل پہلو سامنے آگئے
الو ارجن کی گرفتاری کا مقصد پشپا 2 کی پبلسٹی اور زیادہ کمائی تھی، رام گوپال ورما
سکندر کا ٹیزر سلمان خان کی سالگرہ پر ریلیز کرنے کا اعلان
طبلہ نواز ذاکر حسین کی زندگی کے دنیا سے اوجھل پہلو سامنے آگئے
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
گلوکار اور ریپر بادشاہ پر غلط سمت میں گاڑی چلانے پر ہزاروں روپے جرمانہ
اے آئی نے برازیل کی فٹنس انفلوئنسر کی جسامت پرفیکٹ قرار دیدی
سکندر کا ٹیزر سلمان خان کی سالگرہ پر ریلیز کرنے کا اعلان
سوناکشی سنہا کی ظہیر کے ساتھ موج مستیاں، ویڈیو سامنے آگئی
الو ارجن کی گرفتاری کا مقصد پشپا 2 کی پبلسٹی اور زیادہ کمائی تھی، رام گوپال ورما
اللو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول نے ہندستانی مارکیٹ میں 825 کروڑ روپے کمائے