Entertainment

سوناکشی سنہا کی ظہیر کے ساتھ موج مستیاں، ویڈیو سامنے آگئی

سوناکشی سنہا کی ظہیر کے ساتھ موج مستیاں، ویڈیو سامنے آگئی

بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا کی اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ موج مستیاں کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اس سال کے آغاز میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں اور اکثر اوقات اپنی باتیں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ ایک پارک میں اپنے شوہر کے ساتھ ہنسی مذاق کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں دونوں ایک پارک میں موجود ہیں اس دوران ان کے شوہر کہتے ہیں کہ یہ میری ٹیلنٹڈ بیوی ہے جو اکثر الٹی سیدھی حرکتیں کرتی رہتی ہیں، اس دوران وہ اپنی اہلیہ کی حوصلہ افزائی کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں سوناکشی سنہا پارک میں لٹکنے کی کوشش کرتی ہیں پہلی مرتبہ وہ ناکام ہوتی ہیں، جس پر ان کے شوہر کہتے ہیں کہ میں نے کہا تھا کہ تم نہیں کرسکتیں جس کے بعد سوناکشی سنہا دوبارہ ہمت کرتی ہیں اور اس مرتبہ لٹکنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔ اداکارہ اور ان کے شوہر کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین پسند کررہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments