Entertainment

گلوکار اور ریپر بادشاہ پر غلط سمت میں گاڑی چلانے پر ہزاروں روپے جرمانہ

گلوکار اور ریپر بادشاہ پر غلط سمت میں گاڑی چلانے پر ہزاروں روپے جرمانہ

مشہور گلوکار اور ریپر بادشاہ پر غلط سمت میں گاڑی چلانے پر ہزاروں روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق ٹریفک پولیس نے مشہور ریپر بادشاہ کی گاڑیوں میں سے ایک پر 15,500 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق یہ جرمانہ اتوار کی شام گرگام کے سیکٹر 68 میں واقع آریا مال میں گلوکار کرن اوجلا کے کنسرٹ میں پہنچنے کے دوران غلط لین میں گاڑی چلانے پر کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بادشاہ تین گاڑیوں کے قافلے میں کنسرٹ کے مقام پر پہنچے۔ ان میں سے ایک گاڑی پر ٹریفک چالان جاری کیا گیا ہے، جبکہ پولیس دیگر دو گاڑیوں جن میں ایک مرسڈیز بھی شامل تھی کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکے۔ پولیس نے بتایا کہ ان گاڑیوں نے غلط سمت سے آکر کنسرٹ میں پہنچنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ یہ جرمانہ اس وقت عائد کیا گیا جب گاڑیوں کے غلط سمت سے آریا مال میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ بعد میں ٹریفک پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تصدیق کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ٹریفک) وریندر وج نے کہا کہ بادشاہ ان تین گاڑیوں میں سے کسی ایک میں موجود تھے، لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا وہ خود گاڑی چلا رہے تھے یا نہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments