Entertainment

سکندر کا ٹیزر سلمان خان کی سالگرہ پر ریلیز کرنے کا اعلان

سکندر کا ٹیزر سلمان خان کی سالگرہ پر ریلیز کرنے کا اعلان

دنیا بھر میں موجود بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے مداحوں کو اس مرتبہ اداکار کی سالگرہ پر بڑا سرپرائز ملے گا۔ ریلیز کے مراحل میں موجود سلمان خان کی فلم سکندر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کے لاکھوں مداح کافی وقت سے بے قرار ہیں۔ میڈیا کے مطابق متعدد جان لیوا دھمکیوں کے باوجود سلمان خان نے فلم کی شوٹنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم سکندر کا ٹیزر اداکار کی 59 ویں سالگرہ کے دن جاری کیا جائے گا۔ سلمان خان 27 دسمبر کو اپنی 59 ویں سالگرہ منائیں گے اور اب اسی دن ان کی فلم کا ٹیزر بھی مداحوں کے لیے سامنے آئے گا۔ میڈیا کے مطابق یہی نہیں سلمان خان کے سالگرہ کی تقریب کے دوران فلم کا پوسٹر بھی جاری کیا جائے گا۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں سلمان خان کے مقابل رشمیکا مندانا ہیں اور یہ فلم اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ میڈیا کے مطابق فلم سکندر کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد سلمان خان کچھ ہی وقفے کے بعد دوبارہ ایک اور فلم کی شوٹنگ شروع کر دیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments