Entertainment

مکیش کھنہ کی سوناکشی سے نیم دلانہ معذرت، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

مکیش کھنہ کی سوناکشی سے نیم دلانہ معذرت، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

ٹیلیوژن شو شکتی مان کے تخلیق کار مکیش کھنہ کو سوناکشی سنہا پر تنقید مہنگی پڑگئی، اداکارہ سے معذرت کرنا پڑی۔ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن 11 میں شرکت کے موقع پر انھیں کوہ ہمالیہ میں پیدا ہونے والے سنجیوانی بوٹی کے بارے میں جواب نہ دینے اور لائف لائن لینے پر مکیش کھنہ نے ان پر تنقید کی تھی۔ تاہم اس معاملے پر صورتحال اس وقت کشیدہ ہوئی جب سوناکشی نے اپنے انسٹاگرام پر مکیش کھنہ کو معافی کی خوبیوں کے بارے میں یاد دلایا۔ بعدازاں سوناکشی کے والد شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اپنے تینوں بچوں پر فخر ہے، سوناکشی اپنی کوششوں سے اسٹار بنی، میں نے کبھی بھی اسکے کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے کچھ نہیں کیا، وہ کسی بھی باپ کے لیے قابل فخر بیٹی ہے۔ مذہب کے بارے میں کسی سوال کا جواب نہ دینا اسے ایک اچھی ہندو ہونے سے نااہل قرار نہیں دیتا اور اسے کسی سے بھی اس حوالے سے کسی سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں۔ سوناکشی اور انکے والد کے ردعمل کا جواب دیتے مکیش کھنہ نے دعویٰ کیا کہ وہ تو صرف آج کی جنرل زیڈ جنریشن کو ایجوکیٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، انکے مطابق یہ جنریشن گوگل اور وکی پیڈیا کے جنون میں مبتلا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ سوناکشی کی کے بی سی میں شرکت ہم سب کے تعلیم و تربیت کا لمحہ تھا۔ مکیش کھنہ نے دعویٰ کیا کہ انھیں اس بات پر حیرت ہوئی کہ سوناکشی نے انکے اعتراض کا جواب بہت دیر بعد دیا۔ مکیش کھنہ کی جانب سے معذرت پر انٹرنیٹ صارفین نے اسے نیم دلی پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ وہ دراصل معافی مانگنا نہیں چاہتے تھے بلکہ وہ تو لوگوں کی توجہ حاصل کرنے اور خبروں میں رہنے کے لیے یہ سب کچھ کر رہے تھے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ میں اس وقت کو مس کرتا ہوں جب یہ موصوف خبروں میں نہیں تھے، دوسروں نے بھی اسی قسم کے کمنٹس کیے۔ ایک نیٹ یوزر کا کہنا تھا کہ خود کو خبروں میں رکھنے کی کوشش میں انھوں نے وہ عزت بھی کھو دی جو کبھی انھیں حاصل تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments