اداکار وجے راز کو آنے والی فلم 'سن آف سردار 2' سے نکال دیا گیا ہے، جس کی وجہ ان کی جانب سے فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اجے دیوگن کو سلام نہ کرنا بنی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے شریک پروڈیوسر کمار منگٹ پاٹھک نے کہا کہ وجے کو سیٹ پر ان کے رویے اور مطالبات کی وجہ سے فلم سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وجے نے بڑے کمرے اور وینیٹی وین کا مطالبہ کیا اور اس کے علاوہ انہوں نے اپنے اسپاٹ بوائے کےلیے زیادہ پیسے مانگے۔ وجے کا اسپاٹ بوائے ایک رات کےلیے 20 ہزار روپے وصول کر رہا تھا، جو کسی بھی بڑے اداکار سے زیادہ ہے۔ تاہم وجے کا کہنا ہے کہ انہیں فلم سے اس لیے نکالا گیا کیونکہ انہوں نے سیٹ پر اجے دیوگن کو سلام نہیں کیا۔ وجے راز نے اپنے دفاع میں کہا کہ جب میں شوٹ پر پہنچا تو اس وقت اجے دیوگن مصروف تھے، اسی لیے انہیں سلام نہیں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ انہیں سیٹ پر پہنچنے کے 30 منٹ بعد ہی فلم سے ہٹا دیا گیا۔ اس معاملے میں کسی بھی بدسلوکی کا کوئی عمل دخل نہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وجے راز کی جگہ پر سنجے مشرا کو فلم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم سن آف سردار 2، 2012 کی ہٹ فلم 'سن آف سردار' کا سیکوئل ہے، جس کی شوٹنگ برطانیہ میں جاری ہے۔ فلم کی ہدایتکاری وجے کمار اروڑا کر رہے ہیں اور اس میں اجے دیوگن کے ساتھ مرنال ٹھاکر بھی نظر آئیں گی۔
Source: Social Media
کرن جوہر اور کارتک آریان کے درمیان جھگڑا ختم، ساتھ فلم کرنے کی تصدیق
کریتی سینن کی نئی تصاویر، بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہوں نے پھر زور پکڑ لیا
اجے دیوگن کو سلام نہ کرنے پر وجے راز فلم سے ہاتھ دھو بیٹھے
امریکی اداکار میتھیو پیری کی موت کا معاملہ، 2 ڈاکٹروں سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد
اے آر رحمان نے ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرلیا
شردھا کپور کی 'استری 2' نے تاریخ رقم کردی
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
اہلیہ عالیہ بھٹ کو نظر انداز کرنے پر تنقید، گوہر خان رنبیر کے دفاع میں سامنے آگئیں
جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے، پریتی زنٹا کا حکومت سے مطالبہ
مکیش کھنہ کی سوناکشی سے نیم دلانہ معذرت، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
سرجری ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی، خلائی مخلوق کی طرح دکھنے لگی تھی، شیرلن چوپڑا
میرے کیس میں شلپا کو گھسیٹ کر انکی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، راج کندرا
ایٹلی کی تضحیک پر کپل شرما کی ٹرولنگ، کامیڈین نے خاموشی توڑ دی
طبلہ نواز ذاکر حسین کی زندگی کے دنیا سے اوجھل پہلو سامنے آگئے