آسکر ایوارڈ کے حامل اور عالمی شہرت یافتہ موسیقار، گلوکار و گیت نگار اے آر رحمان نے ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ برائے موسیقی اپنے نام کرلیا، اس طرح وہ بھارت میں سب سے زیادہ مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والے میوزک ڈائریکٹر بن گئے۔ واضح رہے کہ 2022ء میں ریلیز ہونے والی فلموں کےلیے 70ویں نیشنل ایوارڈز کا آج اعلان ہوا، جس میں آسکر ونر موسیقار، گلوکار و گیت نگار اے آر رحمان کا نام اہم فہرست میں شامل ہے۔ انھوں نے یہ نیشنل فلم ایوارڈ بیسٹ میوزک ڈائریکٹر (بیک گراؤنڈ اسکور) منی رتنم کی تامل فلم پونیئن سیلوان پارٹ 1 میں اپنے کام پر جیتا، یاد رہے کہ یہ فلم 2022 میں بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔ دوسرے نمبر پر ایسگنانی الیاراجہ ہیں، جنھوں نے موسیقی کے شعبے میں پانچ بار نیشنل ایوارڈ حاصل کیا اور آخری بار 2015 میں تامل فلم تھرائی تھپٹی کے لیے یہ ایواڈ جیتا تھا۔ تیسرے نمبر پر ہندی فلموں کے ڈائریکٹر وشال بھردواج رہے۔
Source: Social Media
کرن جوہر اور کارتک آریان کے درمیان جھگڑا ختم، ساتھ فلم کرنے کی تصدیق
کریتی سینن کی نئی تصاویر، بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہوں نے پھر زور پکڑ لیا
اجے دیوگن کو سلام نہ کرنے پر وجے راز فلم سے ہاتھ دھو بیٹھے
امریکی اداکار میتھیو پیری کی موت کا معاملہ، 2 ڈاکٹروں سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد
اے آر رحمان نے ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرلیا
شردھا کپور کی 'استری 2' نے تاریخ رقم کردی
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
اہلیہ عالیہ بھٹ کو نظر انداز کرنے پر تنقید، گوہر خان رنبیر کے دفاع میں سامنے آگئیں
جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے، پریتی زنٹا کا حکومت سے مطالبہ
مکیش کھنہ کی سوناکشی سے نیم دلانہ معذرت، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
سرجری ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی، خلائی مخلوق کی طرح دکھنے لگی تھی، شیرلن چوپڑا
میرے کیس میں شلپا کو گھسیٹ کر انکی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، راج کندرا
ایٹلی کی تضحیک پر کپل شرما کی ٹرولنگ، کامیڈین نے خاموشی توڑ دی
طبلہ نواز ذاکر حسین کی زندگی کے دنیا سے اوجھل پہلو سامنے آگئے