Entertainment

امریکی اداکار میتھیو پیری کی موت کا معاملہ، 2 ڈاکٹروں سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد

امریکی اداکار میتھیو پیری کی موت کا معاملہ، 2 ڈاکٹروں سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد

ماضی کے مشہور امریکی ٹی وی شو فرینڈز کے اداکار میتھیو پیری کی موت کے ذمہ داری کے معاملے پر 2 ڈاکٹروں سمیت5 افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ پانچوں افراد امریکی اداکار کی موت کا سبب بننے والی طاقتور نشے آور دوا ’کیٹامائن‘ کی سپلائی کے مرتکب تھے۔ میڈیا کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ لاس اینجلس میں ’کیٹامائن کوئن‘ کے نام سے شہرت رکھنے والی خاتون اور 2 ڈاکٹروں سمیت پانچوں ملزمان ایسے نیٹورک کا حصہ تھے جو امریکی اداکار میتھیو پیری سمیت دیگر کئی امریکیوں کو نشہ آور ادویات سپلائی کرتے رہے۔ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ کے ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ پانچوں ملزمان میں سے ہر ایک نے غلط طریقے سے کیٹامائن تجویز کرنے، فروخت کرنے یا انجیکٹ کرنے میں کردار ادا کیا تھا جو اداکار کی موت کا سبب بنا۔ یاد رہے کہ نوے کی دہائی کے مقبول امریکی ٹی وی شو'فرینڈز'کے اداکار میتھیو پیری اکتوبر 2023 میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ میتھیوپیری اس وقت 54 برس کے تھے اور وہ ٹی وی شو 'فرینڈز' میں چینڈلر کے کردار سے مشہور ہوئے تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مشہور اداکار میتھیو پیری لاس اینجلس میں اپنے گھر میں ہاٹ ٹب میں مردہ پائے گئے۔ میتھیو پیری امریکی ٹی وی شو کے 'فرینڈز' میں طنزیہ اور عقلمندانہ کردار کیلئے دنیا کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک بن گئے تھے اوریہ ٹی وی شو 1994 سے 2004 تک 10 سیزن تک چلا تھا اور اس ٹی وی شو نے نوے کی دہائی میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments