Entertainment

شردھا کپور کی 'استری 2' نے تاریخ رقم کردی

شردھا کپور کی 'استری 2' نے تاریخ رقم کردی

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور اور اداکار راج کمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ شردھا کپور 15 اگست کو ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم ‘استری 2′ میں اپنے کردار ‘استری’ کی وجہ سے فلمی دُنیا میں چھا گئی ہیں، اداکارہ جہاں اپنے منفرد کردار کی بدولت مداحوں کی تعریفیں سمیٹ رہی ہیں تو وہیں اُن کی اور راج کمار راؤ کی اس فلم نے باکس آفس پر دھماکے دار اوپننگ کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق فلم ‘استری 2′ نے اپنی کامیاب اسٹوری لائن، ہارر اور کامیڈی کے تڑکے کی بدولت ریلیز کے صرف دو دن میں بھارتی باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم نے ریلیز کے پہلے دن 76.5 کروڑ بھارتی روپے جبکہ دوسرے دن 30 کروڑ روپے کمائے، اس طرح ‘استری 2′ نے صرف دو دن میں 106.5 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔ واضح رہے کہ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘استری 2′ میں شردھا کپور اور راج کمار راؤ کے علاوہ پنکج ترپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک بنرجی نے بھی مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments